مہنگائی کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد حمزہ شہباز نے غریب عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی مفت کرنے کا اعلان کردیا ہے، جو کہ غریب عوام کے لیے ایک مثبت اقدام ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ آج بجلی مہنگی ہے، بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے لہٰذا غریب کی مدد کرنے کے لیے ہم بجلی سستی کرنے جا رہے ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے کہا کہ صوبے کے عوام کو اربوں روپے کا ریلیف دے رہے ہیں، 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کریں گے تا کہ وہ با آسانی اپنے گھر کا خرچہ چلا سکیں ۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں یہ سب سیاست بچانے کے لیے نہیں کر ریا ،انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم  جائزہ لے رہے ہیں سولر پاور سے متبادل توانائی فراہم کریں، حکموت کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد اس منصوبے پر کام کیا جائے ۔

 

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے سخت فیصلے پاکستان کی بہتری کے لیے لیے لہٰذا سیاست سے نکل کر ہم سب کو ریاست کے بارے میں سوچنا چاہیے، پاکستان کو اس وقت ہماری ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری نیت ہے پاکستان کو دوبارہ وہیں لائیں جہاں ترقی کا سفر رکا تھا، آج ہمیں اس ملک کو بچانا ہے، مہنگائی کو بھی آہستہ آہستہ ختم کر کے عام سطح  پر لے آئیں گے۔

 

مزید پڑھیں: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فو ج اور ا ٓ ئی ایس آئی کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+