کیا دانیہ ملک نے عدت توڑ دی ہے؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ڈاکٹر  عامر لیاقت  حسین سے شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی ٹاک ٹاکردانیہ ملک سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہے۔

 

یوٹیوب، فیس بُک، انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو سے متعلق متعدد میڈیا سائٹس کی جانب سے  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیہ ملک نے عدت ختم کر کے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور اپریل کے مہینے میں  نیا وی لاگ بھی اپلوڈ کیا ہے

 

نیوز ٹوڈے  کی تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر ’دانیہ ملک آفیشل‘ کے نام سے موجود اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیا گیا یہ وائرل وی لاگ 2 ماہ پرانا ہے جسے 28 اپریل کو اپلوڈ کیا گیا تھا، انٹرنیٹ پر وائرل یہ وی لاگ صرف دانیہ ملک کے یوٹیوب پر واحد اور دو ماہ پرانا ہے۔

 

وی لاگ میں دانیہ ملک اور اُن کی والدہ کو ایک گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دانیہ ملک اس دوران خود گاڑی چلا رہی ہیں اور ویڈیو بنا رہی ہیں، اس وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دانیہ ملک پر سنجیدہ نوعیت  تنقید کی جا رہی ہے جس کے اسکرین شاٹس بھی سوزل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر  خوب وائرل ہو  چکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ دانیہ شاہ  مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی  تیسری اور آخری بیوی ہیں،عامر لیاقت کی وفات سے پہلے دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہو چکی تھی تاہم ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں صلح کے لیے بات چی جا ری تھی۔

 

مزید پڑھیں: رنبیر کپور کے پاکستان کے لیے نیک کلمات

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+