جاپان دو اطراف سے طاقتور دشمنوں میں گھر چکا ہے
- 27, جولائی , 2022
روس یوکرین جنگ نے دنیا کے کئ اور ملکوں میں جنگ کی چنگاری کو سلگا دیا ہے اور کئ ملک اپنے جنگی ہتھیار آزمانے کا ارادہ کرنے لگے ہیں ان ملکوں کی فہرست میں چین اور شمالی کوریا بھی شامل ہیں ان کی دوسری طرف جاپان ہے جس کی امریکہ سے بڑھتی نزدیکیوں نے چین کو بھڑکا دیا ہے اور چین اب بار بار تائوان کے ساتھ ساتھ جاپان کے قریب بھی اپنے ہتھیاروں کے ٹیسٹ کر رہا ہے سال 2022ء میں بارہ دفعہ چین کے جنگی جہاز جاپان کے علاقے میں داخل ہوۓ چینی جنگی طیاروں کی یہ دخل اندازی جاپان کواپنی طاقت دکھانے اور جنگی تیاری دکھانے کیلیے کی گئ ۔
چند روز قبل ایئر ڈیفنس آف جاپان نے اس خطرے کا اظہار بھی کیا ہے کہ شمالی کوریا کبھی بھی بلیسٹک میزائل سے جاپان پر حملہ کر سکتا ہے 25 جولائ کو شمالی کوریا کا ایک جاسوس طیارہ جاپان کی سرحد کے قریب سے گزرا جس پر جاپانی ایئر ڈیفنس سسٹم کو الرٹ کر دیا گیا اور شمالی کوریا کے اس ایکشن کے بعد جاپان نے بھی اپنی تیاریاں تیز کر دیں ۔
جاپان ایک طرف چین کی تیکھی نظروں کا سامنا کر رہا ہے تو دوسری طرف شمالی کوریا بھی جاپان کیلیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے کم جانگ کی بارودی طاقت سے جاپان کا سمندر کانپ رہا ہے کیونکہ شمالی کوریا نے جن ہتھیاروں کا ٹیسٹ کیا ہے وہ ٹوکیو کیلیے خطرے کی گھنٹی ہیں جاپان جانتا ہے کہ کم جانگ جو ہتھیاروں کا بھنڈار اکٹھا کر رہا ہے وہ اس کے خلاف کسی بھی وقت استعمال کر سکتا ہے ۔
جاپان اب دو مورچوں پر جنگ کی تیاری کر رہا ہے چین سے مقابلہ کرنے کیلیے جاپان کے پاس امریکہ اور کواڈ کی پوری مدد ہے لیکن جاپان کیلیے سب سے بڑا مسئلہ شمالی کوریا ہے جاپان اور شمالی کوریا کی عداوت کی کہانی بہت طویل ہے 2001 ء میں شمالی کوریا کا ایک بحری بیڑا جاپان کے سمندر میں جا پہنچا تھا جاپان کی سمندری فوج نے شمالی کوریا کے اس جہاز پر گولہ باری کی اور شمالی کوریا کا جہاز ڈوب گیا جاپان اور شمالی کوریا کے درمیان مچھلیوں کی وجہ سے بھی ان بن رہتی ہے ۔
جاپان اور چین کے درمیان بھی عداوت بہت قدیم ہے اور دونوں ملکوں میں مشرقی چینی سمندر کی وجہ سے کشیدگی اور تناؤ بڑھتا رہا ہے اب جاپان سے امریکہ کی دوستی ، جنوبی چینی سمندر پر بھی جاپان تائوان ، امریکہ اور ملائیشیا کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ چین اور جاپان کے درمیان بھی تناؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔
مزید پڑھیں: روس یوکرین کے ٪20 علاقے کو روس میں شامل کر رہا ہے
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے