پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ ' کی سرحدوں کے پار بھی مقبولیت ،بھارتی مداحوں کا بے صبری سے ریلیز کا انتظار
- 15, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں دھوم مچادی ہے ، as فلم کے ٹریلر کا چرچہ سرحد پار بھی ہونے لگا جہاں بھارتیوں کو بھی اب اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔
نیوز ٹوڈے : فلم مولاجٹ پاکستان کے معروف ہدایت کار بلال لاشار ی کی جانب سے بنائی گئی ہے ،فلم میں انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے دو بڑے کرداروں کو سامنے رکھا ہے ۔
دوسری جانب یہ دعویِ کیا جا رہا ہے کہ مولا جٹ پاکستان میں بننے والی پہلی مہنگی ترین فلم ہے جس نے مداحوں کو ریلیز ہونے سے پہلے ہی سہر میں مبتلا کر دیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس فلم کو 2019 میں ریلیز ہونا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز روک دی گئی،تاہم حال ہی میں فلم کے ہدایت کار نے اعلان کیا کہ فلم اکتوبر کے مہینے میں ریلیز کر دی جا ئے گی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس فلم نے پاکستان کے علاوہ سرحد پار بھی لوگوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد میں اس فلم کو پسند کیا جا رہا ہے،بھارت سے کئی فنکاروں کی جانب سے بھی اس فلم کے متعلق ٹوئٹ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں : بھارتی ادا کارہ اُروشی روٹیلا اور کرکٹر ریشبھ پنت کے درمیان لفظی جنگ
تبصرے