عمران خان کے خلاف کون سے 4 کیسز ان کے سیاسی کیریئر کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں؟
- 24, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان چار مختلف قانونی کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں ، ان تمام کیسز سے عمران خان کے سیاسی کیریئر کو خطرہ لاحق ہے۔
عمران خان اگر خود کو ان مقدمات سے بچانے میں ناکام ہوئے تو اس کا مطلب ان کیلئے سیاست سے نااہلی ہوگا،اور اس کے بعد ایک لمبی مدت کے لیے وہ الیکشن لڑنے اور سیاست کرنے سے قاصر ہوں گے ۔
نیوز ٹوڈے : جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ عمران خان مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں، ادھر ہی ان کو سنگین مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ،اس وقت قانونی نوعیت کے یہ خطرات توہین عدالت کی دو کارروائیوں، توشہ خانہ کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے دو ریفرنسز اورممنوعہ فنڈنگ کیس میں اثاثہ جات کے غلط گوشوارے جمع کرانے کے کیس کی صورت میں ان کے لیے مشکل بنے ہو ئے ہیں ۔
واضح رہے کہ توہین عدالت کے دو کیسز میں سے ایک اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کا کیس ہے جس میں عدالت نے عمران خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 31اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان کیخلاف از خود نوٹس لیا ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے ریلی میں عمران خان نے شہباز گِل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کو خبردار کیا تھا کہ خاتون جج نتائج کیلئے تیار ہو جائیں۔
عمران خان نے اپنے اس بیان میں خاتون جج کو وارننگ دی کہ ہم آپ کے خلاف ایکشن لیں گے ،اس معمہ پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہن عمران خان کو اپنے اس بیان کی خاطر توہین عدالت کے کیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں : حکومتی اتحادیوں میں اختلافات ، پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلوں پر ناخوش
تبصرے