ترکیہ کے صدر زیلینسکی کو کس بات پر راضی کرنے کیلیے یوکرین پہنچے ہیں ؟
- 29, اگست , 2022
روس اور یوکرین جنگ پچھلے چھ ماہ سے جاری ہے لیکن ابھی تک بے نتیجہ ہی ہے جولائ میں جب روس اور یوکرین کے وزراء نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے مل کر استنبول میں اناج سمجھوتے پر دستخط کیے اس مِرر دستاویز پر دستخط ہونے کے بعد روس نے یوکرین اناج کی سپلائ کیلیے بلیک سی کا راستہ کھول دیا تھا ۔
جنگ کی آگ میں جل رہے یوکرین اور غصے کی آگ میں جل رہے روس کو ایک سمجھوتے پر راضی کرنے کے بعد دنیا کو ایک امید موہوم نظر آنے لگی تھی اسکے بعد ترکیہ کے صدر کا یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ یہ سمجھوتہ جنگ ختم کروانے کیلیے پہلا قدم مانا جاتا ہے اردگان کا کہنا ہے کہ وہ جنگ ختم ہونے تک چپ نہیں بیٹھیں گے ۔
اسی مقصد سے اب ترکیہ کے صدر یوکرین پہنچے ہیں کہ وہ زیلینسکی کو اس بات پر راضی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بات چیت کے ذریعے کسی سمجھوتے پر جنگ بندی کی کوشش کرے کیونکہ زیلینسکی اس بات پر ڈٹا ہوا ہے کہ وہ آخری دم تک روس سے جنگ لڑے گا اور اس کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا ۔
زیلینسکی کی اسی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یوکرین پچھلے چھ ماہ سے جنگ کی آگ میں جل رہا ہے اس دوران نہ تو امریکی فوج یوکرین کی مدد کیلیے لڑنے آئ اور نہ ہی یورپ کے دوسرے ملکوں نے فوج بھیجی نتیجتاً روس کی طاقتور فوج سے یوکرین کی فوج اکیلے ہی جنگ لڑ رہی ہے اور اس جنگ کا کوئ سر پاؤں نظر ہی نہیں آ رہا ۔
کیونکہ کئ علاقوں میں روسی فوج کا قبضہ ہو چکا ہے اور روسی فوج وقت بے وقت یوکرین پر میزائلیں برسا رہی ہے ایسے سنگین حالات میں ترکیہ کے صدر نے یوکرینی فوج کو جنگ بندی کی امید دلائ ہے کیونکہ پہلے بھی ترکیہ کی کوشش سے ہی بلیک سی کے راستے اڑیسہ کے اناج کی سپلائ ممکن ہوئ ۔
یوکرین کے ساتھ ساتھ ترکیہ کے روس سے بھی بہت اچھے تعلقات ہیں نیٹو میں شامل ہونے کے باوجود ترکیہ نے روس سے نزدیکیاں بنائ ہوئیں ہیں اور چاہے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کرنے کا معاملہ ہو یا ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سمجھوتے کا معاملہ ہو دونوں موقعوں پر ترکیہ نے امریکہ سے آنکھیں پھیر لیں اور روس کے ساتھ ہی کھڑا نظر آیا اور اب ترکیہ کے یہی دوٹوک فیصلے روس یوکرین جنگ کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں اس کے کام آ رہے ہیں ۔
تبصرے