کنگنا رناوت نے مہیش بٹ کے مسلمان ہونے کا انکشاف کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ معروف بھارتی  ہدایت کار مہیش بھٹ اسلام قبول کر چکے ہیں اور اُن کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے۔

 

2006ء میں’گینگسٹر‘  فلم سے آغاز کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز کے ایک  ذریعے دعویٰ کیا ۔

 

اس دعوے میں ان کا کہنا ہے کہ معروف ہدایتکار اور اداکارہ عالیہ  بھٹ کے والد مہیش بھٹ اپنا مذہب تبدیل کرچکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی جانب سے مہیش بھٹ کی چند پرانی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن سے متعلق کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ مہیش بھٹ اپنا مذہب اور اصلی نام لوگوں سے چھپاتے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ادکارہ نے مہیش بھٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ شاعری کے ذریعے لوگوں کو تشدد کی طرف اکساتے ہیں جو کہ تشویشناک حد تک نقصان دہ ہے ۔

 


یاد رہے کہ  بھارتی اداکارہ کنگنا اور  ہدایت کار مہیش بھٹ میں 2020ء  سے اختلافات  کا ایک دور چل رہا ہے جو کہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ۔

 

مزید  پڑ ھیں : حرا مانی سوشل میڈیا صارفین کی ہٹ لسٹ میں برقرار،اداکارہ کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+