انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انڈونیشیا میں  حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا ،مگر اس اضافے کے بعد ملک بھر میں  احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد مظاہرین نے ٹائر جلا کر ہنگامہ آرائی کی اور کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔

 

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ہزاروں مظاہرین نے ملک کے دارالحکومت جکارتہ سمیت کئی شہروں سورابایا، مکاسار، کینڈاری، ایچ اور یوگیاکارتہ میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

 

یاد رہے کہ ان مظاہروں میں انڈونیشیا کے طالبِ علم بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب انڈونیشین صدر جوکوویڈوڈو کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا اعلان بڑے مشکل حالات کے تحت کیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ کوئی آپشن نہ رہ جانے کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی معیشت بچانی ہے تو عوام کو ساتھ دے کر چلنا ہو گا   تا کہ ہم ملک کو دیوالیہی ہونے سے بچا سکیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : آئندہ برس یورپ میں توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کے اضافے کا امکان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+