فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ریلیز سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ
- 19, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے،جتنا اس فلم کا لوگوں کو انتظار تھا یہ فلم اتنی ہی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر اسے 60 ملین سے زیادہ ویوز حاصل ہو چکے ہیں ۔
دوسری جانب اس فلم کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلمیں کہا جارہا ہے، جس میں ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
اس فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر جانے مانے اداکار شامل ہیں۔
اداکاروں کے علاوہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں پاکستانی انڈسٹری کے کچھ نامور گلوکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں علی عظمت اور فارس شفیع جیسے نام سر فہرست ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نےجبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے۔
مزید پڑ ھیں : اُروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ پر فدا ہو گئیں
تبصرے