ایران میں پولیس کی حراست میں لڑکی کے ہلاک ہو نے پر 15 شہروں میں شدید مظاہرے ،ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران میں پولیس کی حراست میں حجاب نہ کرنے پر  لڑکی کے ہلاک ہونے کیخلاف شدید   مظاہرےجاری ہیں ، یہ مظاہرے  15 شہروں تک پھیل گئے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے: ایران کے بیشتر شہروں میں  مختلف واقعات کے دوران  ایک پولیس اہلکار اور تین مظاہرین جاں بحق ہو گئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : غیر ملکی  میڈیا کے مطابق  ایران کے شہر تہران، مشہد، تبریز اور شیراز سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اس دوران جلاؤ گھیراؤ  کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ۔

 

دریں اثناء پولیس نے مظاہرین کوروکنے  کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ شیراز میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مظاہرین کو  سیکیورٹی حکام کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

 

خیال  رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کوحراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی  اور ملک میں ایک سوگ کی فضا پھیل گئی،تاہم لوگ اس کی مذمت کرنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

 

مزید پڑ ھیں  : ترک صدر نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+