دھوکہ آئمہ بیگ نے دیا یا شہباز شگری نے ؟ برطانوی ماڈل کے بیان کے بعد آئمہ بیگ کی خاموشی ٹوٹ گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئمہ بیگ جوکہ پاکستانی گلوکارہ ہیں، انہوں نے شہباز شگری سے دھوکے کے حوالے سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑی اور اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا بھرپور طریقے سے غصے کا اظہار کیا ہے۔


نیوز ٹوڈے : انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والے انٹرنیٹ صارفین کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آدھا سچ ہمیشہ آدھا ہی ہوتا ہےاگر آپ لوگوں نے پورا بول لیا ہے تو کیا میں اب بول لوں اگر آپ کی اجازت ہو تو؟


انہوں نے اپنی اسٹوری میں ایک برطانوں ماڈل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تو خاموشی اور عزت کے ساتھ اس معاملے کو ختم کردیا تھا لیکن جو لوگ بیان کر رہے ہیں اس سے ان کی فیملی کے بارے میں بری چیزیں سامنے آئیں گی۔


انہوں نے بتایا ہے کہ میری تربیت ایسی نہیں کی گئی کہ میں صرف ایک انسان کی خاطر مرحوم لوگوں کا مذاق اڑاؤں اور نہ ہی میری تربیت میں شامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ کسی کے قریب رہ کر ہی انسان اس کی اصلیت جان سکتا ہے۔


نیوز الرٹ ٹوڈے : ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنی شہرت کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بےگناہ ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تنقید کرنے والوں کو کہا ہے کہ میں ان حالات کی وجہ سے پریشانی میں ہوں کہ کوگ بغیر کچھ جانیں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ لوگ جانتے نہیں ہیں اور کسی کی ذات کو نشانہ بناتے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میں سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کسی پر الزام نہیں دے سکتی۔اور نہ ہی میں مظلومیت کاٹیگ لینا چاہتی ہوں کچھ لوگوں کو شاید اپنی فیملی کی عزت کی پراوہ نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ اپنی اصلیت کو قبول کرنا چاہتے ہیں۔


انہوں نے مزید یہ بھی ہدایت کی ہے کہ محبت کوئی بھی ہو لوگوں کو اس کے بارے میں نہ بتائہں چاہے وہ ماں باپ سےہی کیوں نہ ہو اس کے علاوہ انہوں نے کہا اپنی ذات پر لگے الزامات پر خاموشی اختیار نہ کریں اور نہ ہی لوگوں کو موقع دیں۔

 

مزید پڑ ھیں : معروف اداکار فیروز خان کا بیوی پر تشدد، ان کی اہلیہ علیزے سلطان کا بیان منظر عام پر آگیا

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+