پاکستانی گلوگار عبداللہ قریشی نے مذہبی وجوہات کی بنا پر میوزک انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا،
- 07, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:مشہور گلوکار عبداللہ قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مذہبی وجوہات کی بنا پر میوزک انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شئیر کی ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شئیر کئے ایک بیان کے عبداللہ نے بتایا کہ مجھے بہت سے لوگوں نے پوچھا تھا کہ میں اس وقت کہاں ہوں انہوں نے بتایا کہ میں خود کی تلاش میں تھا، اور جاننا چاہ رہا تھا کہ میں کیا ہوں اور کیا بنتاجا رہا ہوں اور میوزک انڈسٹری سے علیحدگی کے لیے کچھ وقت نکالنا چاہتا تھا، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مذہبی وجوہات کی بنا پر میں یہ راستہ چھوڑ رہا ہوں۔
نیوزٹوڈے: انہوں نے مزید بتایا کہ میوزک میں کئیریر بنانےم دوست بنانے،تنازعات کا سامنا کرنے، کچھ غلط فیصلہ کرنے، پیار اور تعرف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔
عبداللہ نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخرت کی زندگی سنوارنے کے لیے ہمارے پاس بہت کم وقت ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللٓہ میں بہت خوش ہوں اور مطٗمئن ہوں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں حقیقت کو تلاش کرنے کے راستے پر گامزن ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ میرے اس راستے کو آسان کرئے۔
نیوزالرٹ ٹوڈے:انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ کنسرٹس میں بھی پرفارم نہیں کریں گے اور نہ ہی میں اشتہارات میں نظر آوں گا اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے کام کی پیشکش ہوئی جو میرے مذہب کے دائرے میں آتا ہوا تو وہ کرنےمیں مجھے خوشی ہوگی۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پہلی بار انڈین ایکٹرس '' نورا فتحی'' کی پرفارمنس ہوگی
تبصرے