پاکستان اور بھارت کے سیاسی معاملات مستحکم نہ ہونے کے باعث بالی ووڈ میں مزید کام نہیں کر سکا ،فواد خان
- 11, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : فواد خان نے 2016ء کے بعد بالی ووڈ فلموں میں مزید کام نہ کرنے کی وجہ میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ایک بیان میں عوام کو بتا دی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : فواد خان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے درپیش مسائل کے بارے میں بات کی اور صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تمام وجوہات بتا دیں ۔
فواد خان نے بالی ووڈ میں اپنی واپسی کےحوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت تک اس کا کوئی حتمی جواب نہیں دے سکتا جب تک کہ پاکستان اور بھارت کے سیاسی معاملات مستحکم نہیں ہو جاتے ۔
پاکستانی فلم اسٹار نے نے کہا کہ ابھی دونوں ممالک کے درمیان بہت سارے مسائل ہیں جنہیں حل کرنےکی ضرورت ہے،انہوں نے کہ ہمیں آپس میں مسائل حل کر کے امن کو فروغ دینا چاہیے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اس گفتگو کے دوران انکشاف ہوا کہ پہلے ان کے ساتھ کام کرنے پر بھارتیوں کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا موجودہ صورتحال میں کو ئی بھارتی میرے ساتھ کام کرنا چاہے گا کیونکہ ماضی میں بھارتیوں کو اس کا کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : ' دی لیجنڈ آف مولا جٹ'' اب سعودیہ میں عربی ترجمعے کے ساتھ پیش کی جائے گی،
تبصرے