پاکستان ایئر لائن کو رواں سال بھی 67 ارب روپےکا خسارہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی ایئرلائن (پی آئی اے) ماضی کی طرح اس سال بھی خسارے سے نہ نکل سکی، پی آئی اے کو رواں سال بھی اربوں روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی ایئرلائن کو 2022 کے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

 

مالی رپورٹ کے مطابق رواں سال پی آئی اے کے خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ  گزشتہ سال اسی عرصے میں 42 ارب کا خسارہ ہوا تھا،مگر اس سال کے خسارے نے پچھلے سال کا ریکارڈ بھی عبور کر لیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ پاکستان میں سیاسی گرما گرمی اور ہلچل سے معیشت کو شدید نقصان  پہنچا ہے جس کے باعث ملک کے  کئی اداروں کو نقصان اور زوال کا سامنا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب آ ئے روز بڑھتی ہو ئی مہنگائی سے معاملات زندگی بہت حد تک مشکل بن چکے ہیں ، عام آ دمی کی روز مرہ کی اشیاء خریدنے سکت بھی کافی حد تک کم ہو چکی ہے ،غربت میں آ ئے روز اضافہ ہو رہا  ہے جبکہ بیرون ملک قرضوں میں بے پناہ اضافہ بھی ہوا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اٹلس ہونڈا نے 15000 تک کا ہوشربا اضافہ کردیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+