'دی لیجنڈ آ ف مولا جٹ ' کے مصنف ناصر ادیب کو بالی ووڈ سے آفرز آنے لگیں
- 11, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آ ف مولا جٹ کی دھومیں اب سرحد پار کر چکی ہیں ، مولا جٹ کے مصنف ناصر ادیب کو اس سپر ہٹ کام کے بعد اب بالی ووڈ سے بھی آفرز آنے لگی ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انٹر ویو کے دوران ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ ان کو سپر ہٹ فلم مولا جٹ لکھنے کے بعد اب بالی ووڈ سے بھی آ فرز موصول ہونے لگی ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ناصر ادیب نے بیان دیا کہ میں اس سپر ہٹ فلم پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ میرا اس میں کو ئی کمال نہیں ، یہ میرے اللہ کی میرے پر مہربانی ہے جس نے مجھے اس شہرت سے نوازا ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے بیان دیا کہ اس سپر ہٹ فلم کے بعد بھی میں ایک عام انسان ہوں ، اس سے میں میری شان میں کو ئی اضافہ نہیں ہوا ، میں کامیابی یا ناکامی کے بعد بدلتا نہیں ، انہوں نے کہا کہ عزت اور بے عزتی اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ناصر ادیب کی یہ سپر ہٹ فلم پاکستان کے بعد بھارت ، امریکہ ، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی دھوم مچا رہی ہے ، لوگوں کی بڑی تعداد روز اس فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں روانہ ہو رہی ہے ۔
مزید پڑ ھیں : پاکستانی گلوکار ظفررامے انتقال کر گئے
تبصرے