آبی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان۔
- 05, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں عالمی آبی تنظیم کے قیام کی بنیاد رکھ دی۔ اس تنظیم کا مرکزی دفتر ریاض میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس تنظیم کے وجود کا مقصد آبی وسائل کو مظبوط کرنا اور مستقبل میں یقینی بنانا ہے۔
یہ سعودی حکومت کا عالمی سطح پر اٹھائے جانے والا اہم قدم ہے، جس کے تحت آبی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ اور علم و تحقیق پہ مبنی تجربات سے درپیش آبی مسائل کو حل کیا جائے گا۔ مزید آبی تنظیم کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل کیا جائے گا اور سعودی سرحد میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
تبصرے