روسی ڈورن اور میزائل حملوں سے یوکرین کے 8 علاقے اندھیرے میں ڈوب گۓ
- 08, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے موسم کی تبدیلی اور جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہوتے ہی یوکرین کے توانائی کے ڈھانچوں پر حملے بڑھا دیے ہیں ـ تازہ ترین روسی حملوں میں یوکرین کے 8 علاقوں کے بجلی گھر متاثر ہوۓ ہیں ـ یوکرینی فوج کی دی گئی رپورٹس کے مطابق صرف دو دن میں روس نے 653 ڈرونز اور 51 میزائل داغے جن میں سے 585 ڈرونز اور 30 میزائلوں کو اپنے نشانوں پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا ـ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں سے جنوبی علاقے اوڑیسا میں 9500 سے زائد افراد بجلی اور 34000 افراد پانی سے محروم ہو گۓ ـ
روس نے اوڑیسا کی بندرگاہی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جس سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد حصوں کو جنریٹرز پر منتقل کرنا پڑا ـ کیف کے نزدیک ایک ریلوے اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں پر ڈپو اور متعدد بوگیاں تباہ ہو گئیں ۔ یوکرینی وزیر خارجہ کے مطابق روس امن معاہدے کی کوشش کا احترام نہ کرتے ہوۓ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے ـ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملے یوکرین کے مبینہ حملوں کا جواب ہیں ان میں یوکرینی فوج کے ٹھکانوں ، توانائی کے ڈھانچوں اور بندرگاہی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ـ

تبصرے