بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری خطرے سے دوچار
- 08, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : عالمی نشریاتی ادارے "ٹی آر ٹی" کا کہنا ہے کہ انڈیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی (انڈیکو) کو پائلٹ ڈیوٹی قوانین ، انتظامی مسائل اور منصوبہ بندی کی خامیوں کی وجہ سے اپنی 500 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جس سے ایئر لائن کا پورا نیٹ ورک متاثر ہو کر رہ گیا ـ ایئرپورٹس انتظامیہ کے مطابق انڈیکو نے "ممبئی سے 104 بنگلورو سے 102 اور حیدرآباد سے 92 پروازیں" منسوخ کیں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیکو کی وقت پر روانگی کی شرح کم ہو کر 8.5 فیصد ہو چکی ہے ـ
یہ ایوی ایشن سیکٹر کیلیے انتہائی تشویشناک قرار دی جارہی ہے ـ بھارتی ایوی ایشن سیکٹر مختلف بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا شکار ہو چکا ہے جن میں فضائی حدود کی پابندیاں ، پائلٹس کے نۓ قوانین ، انتظامی مسائل اور لاگت کا بڑھنا شامل ہیں ـ بڑھتی طلب کے باعث نجی کمپنیوں کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے باعث مسافر بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں ـ

تبصرے