میانمار فوجی فضائی حملے میں 18 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گۓ
- 08, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : مقامی حکام اور موقع پر موجود افراد کے مطابق (ساگائنگ کے علاقے کے گاؤں تبائین) میں فضا سے دو بم گراۓ گۓ جن میں سے ایک مشہور ٹی شاپ پر آن گرا جہاں پر اس وقت کافی رش تھا ـ ٹی شاپ اور اس کے ارد گرد تقریباً ایک درجن سے زائد مکانات تباہ ہوگۓ ـ امدادی کارکنان کے مطابق حملے کے فوری بعد 11 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ـ
زندہ بچ جانے والے ایک شخص کے مطابق وہ کافی شاپ میں بیٹھا باکسنگ میچ دیکھ رہا تھا ـ جب طیارے کی آواز سنی تو فوری طور پر زمین پر لیٹ گیاـ اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ـ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار خانہ جنگی کا شکار بن چکا ہے ـ فوجی کارروائیوں میں مختلف گروہوں پر فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے