یوکرین امن معاہدہ حل ہونے کے نزدیک ، امریکی نمائندہ خصوصی
- 08, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : خبررساں ادارے "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی براۓ یوکرین (کیتھ کیلوگ) جو کہ اگلے مہینے اپنے عہدے سے فارغ ہونے والے ہیں ، نے "ریفن نیشنل ڈیفنس فورم" میں کہا کہ یوکرین امن معاہدہ آخری 10 میٹر کی رینج تک پہنچ چکا ہے جوکہ ہمیشہ سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ اس وقت دو بڑے مسائل حل ہونا باقی ہیں ۔ ایک علاقائی معاملہ خاص طور پر ڈوبناس کے مستقبل کا فیصلہ اور دوسرا یوکرین کے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معاملہ ہے ـ جو کہ یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے اور اس وقت روس کے قبضے میں ہے ـ
امریکی کیلوگ کے مطابق اگر یہ دونوں معاملات حل ہو جاتے ہیں تودیگر معمالات بڑی حد تک ٹھیک ہوجائیں گے ـ دوسری جانب روسی صدر کے معاون خارجہ پالیسی (یوری اوشکوف) کا کہنا ہے کہ امریکہ کو یوکرین معاملے میں اپنی تجاویز میں سنجیدہ اور بنیادی تبدیلیاں کرنا ہوں گی البتہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا تبدیلیاں کرنا ہوں گی ـ فروری 2022 میں روس نے باقاعدہ طور پر یوکرین پر حملہ کیا تھا اس سے قبل روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور یوکرین کی فوج کے درمیان ڈونباس میں لڑائی جاری تھی جو کہ ڈونیسٹک اور لوہانسک کے علاقوں تک پھیل گئی تھی ـ

تبصرے