اماراتی خلابازکی 6 ماہ کے طویل مشن کے بعد زمین پر واپسی
- 05, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: سلطان النیادی (یو اے ای) میں رہنے والے خلا باز ہیں جو آج سے چھ ماہ پہلے تین خلابازوں کی ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن طویل مشن پر گےَتھے-میڈیاکی رپورٹ کےمطابق، اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول میں سوارہوکرعملے نے 17 گھنٹے کا خلائی سفرمکمل کیا اور کیپسول فلوریڈا کے جیکسن ویل کے ساحل پر بحر اوقیانوس میں گر گیا جس کے بعد اسپیس ایکس کی ٹیم نےتمام خلا بازوں کو ایک ایک کرکےکیپسول سے باہر نکالا۔
اس حادثے میں سب محفوظ رہے سلطان پہلے اماراتی خلاباز ہیں جنہوں نے خلا میں قدم رکھا ہے اور وہاں ۱۸۴ دن گزارے وہاں سے ٹوئٹر (ایکس) پر اپنی تمام سرگرمیوں کو پوسٹ کرتے رہے یہاں تک کہ آخری دن بھی اپنے چاہنے والوں کو خداحافظ کہا -اب وہ واپس آچکے ہیں- میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں عملے کے تمام ممبران کی صحت کا معائنہ کرنےکیلئے طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اس کے بعد وہ اپنی فیملیز سے ملنے کیلئے جاسکیں گے۔
تبصرے