شمالی کوریا کے صدر کم جانگ کا جلد روس کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کم جانگ اور ولادمیر پیوٹن

نیوزٹوڈے: صدر کم جانگ جلد روس کے سفر پر روانہ ہو گے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق کم جانگ اور ولادمیر پیوٹن دونوں ممالک کے سربراہان روس کی یوکرین سے چھڑی جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ مزید جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات کب اور کہاں ہو گی اس بارے میں کچھ خبر ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کے حوالے سے روس اور شمالی کوریا کی طرف سے کوئی تردید نہیں کی گئی۔ جو اس خبر کے سچ ہونے کی دلیل ہے۔ دونوں ملکوں کے صدر کی اس ملاقات سے امریکہ پریشان ہے کیونکہ اس میٹنگ کا مقصد ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں بات کرنا ہے جبکہ امریکہ نے اس حوالے سے شمالی کوریا کو وارننگ دی ہے۔

امریکی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے یہ بھی واضح کیا کہ روس کے وزیر دفاع شمالی کوریا کے صدر سے ہتھیاروں کی لین دین کے سلسلے میں جولائی میں مل چکے ہیں۔ ان سب حقائق کے سامنے آنے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ روس یوکرین کے درمیان نہ ختم ہونے والی جاری جنگ کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا ہو گا۔ کیونکہ دوسری جنگ عظیم کی تباہیوں کے بعد بڑی مشکلوں سے دنیا کی تمام ریاستوں کو جنگ اور ہتھیاروں سے دور رکھتے ہوئے امن کی طرف لایا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+