یوکرین جنگ ہار رہا ہے اور اس کی ہار کا مطلب ہے امریکہ کا کمزور ہونا ری پبلکن پارٹی کی اہم رکن مارجوری ٹیلر نے دیا بیان
- 06, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: امریکی ریاست جارجیا کی معروف سیاستدان ، کاروباری شخصیت اور ری پبلکن پارٹی کی اہم لیڈر مارجوری ٹیلر گرین نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوے کہا ہے کہ یوکرینی فوج روس کے خلاف جنگ ہار رہی ہے انہوں نے یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہی ہےکہ جنگ کے شروع سے ہی امریکہ نیٹو کے ساتھ مل کر یوکرین کو ہتھیار دے رہا ہے اور بڑے پیمانے پر مدد سپلائی کر رہا ہے اور یوکرین کے ہارنے کامطلب ہے امریکہ کا کمزور ہونا مارجوری ٹیلر نے انٹر ویو کے دوران یہ انکشاف بھی کیا ہے-
کہ جیسے جیسے برکس کی طاقت بڑھتی جا رہی ہےویسے ویسے امریکہ کی طاقت کمزور ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اگر برکس میں شامل ملک، برازیل ،روس ،انڈیا، چین اور ساؤتھ افریقہ مضبوط ہو گۓ تو وہ امریکہ کی پابندیوں سے بچنے کیلیے ڈالر کے بجاے اپنی کرنسی میں لین دین شروع کر دیں گے کیونکہ برکس کے ملک اور کئی اور طاقتور ملک امریکہ کی پابندیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور کسی بھی وقت امریکہ کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں لیکن بائیڈن ان تمام مسائل کو نظر انداز کرکے آنکھیں موندے بیٹھے ہیں اور صرف یوکرین جنگ کو اہمیت دے رہے ہیں جو غلط ہے-
تبصرے