آذر بائیجان نے روس کو یوکرین جنگ میں الجھا دیکھ کر آرمینیا کے بارڈر پر حملے شروع کر دیے
- 06, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : آرمینیا اور آذر بائیجان دونوں مسلم ملک ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان حالات ایک مرتبہ پھر جنگ کی دہلیز تک پہنچ چکے ہیں اگر آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ ہوئی تو اس میں روس کا بہت اہم کردار ہوگا آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینین نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ آذر بائیجان کی فوج نے آرمینیا کی فوج جوکہ سرحد پر تعینات تھی اس پر گولہ باری کی ہے دوسری طرف آذربائیجان نے آرمینیا پر یہ الزام لگایا ہے کہ آرمینیا کی فوج اس پر ڈرون حملے کی تیاری کر رہی ہےآذر بائیجان نے آرمینیا کے ڈرون اسٹیشن پر حملوں کی تیاری کا وڈیو بھی جاری کیا ہے-
آرمینیا نے آذر بائیجان پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ آزر بائیجان کے حملے میں اس کے چار فوجی ہلاک ہو گۓ ہیں دوسری طرف آذر بائیجان نے بھی الزام لگایا ہے کہ آرمینیا کے حملے میں اس کا ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے روس اور یوکرین کے درمیان پچھلے ڈیڑھ سال سے جنگ جاری ہے ایسے میں آذر بائیجان کو یہ یقین ہے کہ اب اگر اس نے آرمینیا پر حملہ کیا تو روس اسے بچا نہیں پاۓ گا اور نہ ہی اسے ہتھیار دے پاۓ گا اسلیے اب آذر بائیجان آرمینیا کو اکسا رہا ہے جس پر آرمینیا نے روس سے شکوہ کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں الجھے ہونے کی وجہ سے وہ آرمینیا کو آذربائیجان سے کیسے بچا پاۓ گا روس اور آذربائیجان کے درمیا ن 1991 میں یہ سمجھوتہ ہو چکا ہے کہ اگر آرمینیا پر خطرہ منڈلاۓ گا تو روس اس کا ساتھ دے گا-
تبصرے