ناروے کے دو بڑے شہروں کو مفت بجلی دینے کا اعلان
- 06, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ناروے حکومت نے دو بڑے شہروں کو مفت بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ناروے میں بجلی، ہائیڈرو پاور سے پیدا ہوتی ہے۔ ہائیڈرو بجلی کا مقصد ، جتنی بارش اور برف باری ہو گی ،اتنی ہی اس کی قیمت میں کمی آئے گی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، ناروے میں شدید طوفان آیا تھا جس سے ناروے کے کچھ حصوں میں آبی ذخائر میں اضافہ ہو گیا تھا۔ ان شہروں میں ٹیکس اور گرڈ کی قیمتوں کو صفر تک پہنچا دیا گیا ہے۔ ناروے کے دارولحکومت اوسلو اور برجن میں بجلی کی قیمتوں کو صفر کر دیا جائے گا۔
تبصرے