پاک افغان تورخم بارڈر ہر قسم کی آمد ورفت کیلیے بند

تورخم بارڈر

نیوز ٹوڈے : افغانستان میں طالبان کے حکومت سنبھالتے ہی پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات کشیدہ ہو چکے ہیں پاکستان حکومت کئی مرتبہ افغان طالبان کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے جرم میں سزا کی دھمکیاں بھی دے چکی ہے دونوں ملکوں میں طالبان حکومت کے آتے ہی سرد جنگ شروع ہو چکی ہے لیکن اب حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ آج پاک افغان تورخم بارڈر پردونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد تورخم گیٹ کو ہر قسم کی آمدو رفت اور مال بردار گاڑیوں کیلیے بند کر دیا گیا ہے -

تورخم گیٹ پر تعینات کسٹم ایجنٹس اورعوام کوتورخم بارڈر سے لنڈی کوتل بازار منتقل کر دیا گیا ہے دونوں طرف سے کی گئی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پچھلے تین مہینوں میں افغانستان کی طرف سے بارڈر پر کئی مرتبہ پاکستانی فوجیوں پر گولہ باری کی گئی ہے پاکستان نے بھی ہر مرتبہ افغانستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے اس گولہ باری میں کئی جانوں کا بھی زیاں ہوا ہے پاکستان نے کئی مرتبہ افغانستان کو دھمکی بھی دی ہے کہ افغان حکومت اس قسم کے حالات پیدا نہ کرے لیکن طالبان حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجاۓ الٹا آنکھیں دکھائی ہیں کہ پاکستان کے پاس افغان فوجیوں کی کاروائیوں کے جو ثبوت ہیں سامنے لاۓ جائیں طالبان حکومت کی اس ہٹ دھرمی کا مطلب سیدھی جنگ ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+