نیٹو میں پڑی دراڑ ، جرمنی ،پولینڈ اور رومانیہ خود کو روس سے بچانے کو بے قرار

گروہ بندیاں

نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ کے دوران اب نیٹو میں گروہ بندیاں ہونی شروع ہو چکی ہیں نیٹو میں شامل ملکوں نے خود کو بچانے کیلیے الگ الگ منصوبے بنانے شروع کر دیے ہیں نیٹو کے تین ملک ایسے ہیں جنہوں نے جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے یہ تین ملک رومانیہ ، پولینڈ اور جرمنی ہیں ان تینوں ملکوں کو نیٹو کی طاقت سمجھا جاتا ہے نیٹو کے ان طاقتور ملکوں نے جنگ کے دوران یوکرین کی بھی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے روماینہ نے یوکرین کے تحفظ کیلیے اہم کردار ادا کیا ہے جرمنی نے جنگ میں اپنے لیپرڈ ٹینک تک جھونک دیے ہیں -

یوکرین کو جنگ میں ہتھیاروں کی جتنی بھی کھیپ پہنچ رہی ہے وہ پولینڈ کےراستے ہی پہنچ رہی ہے اس لیے روس کے نشانے پر اب یہ تینوں ملک آ چکے ہیں اور اب ان تینوں ملکوں کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ صرف امریکہ کے سہارے روس سے مقابلہ آسان نہیں ہے اسلیے اب ان تینوں ملکوں نے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کر کے اپنے لیے ہتھیار اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں پولینڈ نے اپنے تحفظ کیلیے نیول اسٹرائک میزائلوں کا بڑا آرڈر دیا ہے رومانیہ ایس 35 جنگی طیارے تلاش کر رہا ہے اور جرمنی نے روس سے مقابلہ کرنے کیلیے ایرو تھری ڈیفینس سسٹم کا آرڈر دیا ہے جو ہائیپر سونک میزائلوں کو روک سکتا ہے نیٹو ملکوں نے اب اپنے اپنے طور پر جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+