دس ستمبر کو پیوٹن اور کم جانگ کی ملاقات امریکہ کے سر پر لٹکی تلوار
- 07, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : آٹھواں ایسٹرن اکنامک فورم کا اجلاس 10 سے 13 ستمبر 2023 کو روس کے شہر ولادیووسٹوک میں منعقد ہوگا جس میں آسٹریلیا ، چین ، جاپان ، بھارت ، شمالی کوریا ، روس ، یونائیٹڈ سٹیٹس اور نیوزی لینڈ شامل ہیں دنیا کے سب سے بڑے معاشی فورم کے اجلاس میں 2023 کی دنیا کی سب سے بڑی ملاقات ہو گی بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ 10 ستمبر کو روس سے دنیا کی سب سے دھماکہ خیز خبر آنے والی ہے جس پر پوری دنیا کی نظر ہوگی کیونکہ اس ملاقات میں ایک طرف یوکرین کو برباد کرنے والے ولادیمیر پیوٹن ہوں گے تو دوسری طرف دنیا کے سب سے زیادہ میزائل دھماکے کرنے والے کم جانگ ہوں گے اس لیے اس ملاقات کے چرچے سے واشنگٹن اور نیٹو میں کھلبلی مچی ہوئی ہے -
پیوٹن اور کم کے درمیان جو سب سے اہم معاملہ طے پانے والا ہے وہی دنیا کو ڈرانے والا ہےدونوں ملک ہتھیاروں کے حوالے سے بڑا سمجھوتہ کرنے والے ہیں کم جانگ روس کو خطرناک میزائلیں اور ہتھیار دینے کا قرار کریں گے تو بدلے میں پیوٹن سے جوہری ہتھیاروں کی تکنیک مانگیں گے اس معاہدے سے روس اور شمالی کوریا دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا لیکن امریکہ کو دوہرا نقصان ہوگا امریکہ کو دونوں مورچوں پر بہت بڑا جھٹکا لگے گا کیونکہ کم کے ہتھیاروں سے پیوٹن یوکرین میں نیٹو کی چالوں کو ناکام بنائیں گے تو دوسری طرف شمالی کوریا ایٹمی ہتھیار تیار کر کے امریکہ کو آنکھیں دکھاۓ گا اسلیے امریکہ نے ملاقات سے پہلے ہی شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے روس کو ہتھیار دیے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور اگر شمالی کوریا نہ مانا تو امریکہ اس پر حملہ کر دے گا-
تبصرے