کیو میں آج صبح کا آغاز روس کی بلیسٹک میزائلوں اور ٹی یو 95 سے گراۓ بموں کی بارش سے ہوا

بلیسٹک میزائلیں

نیوز ٹوڈے : یوکرین کے شہر کیو میں آج دن کی شروعات روس کے میزائل حملوں سے ہوئی ہے روس نے آج کیو پر بہت بڑا حملہ کیا ہے یوکرین کے دار الحکومت کیو پر دو گھنٹے لگاتار روس کے میزائل حملے جاری رہے جس سے کیو تھرا اٹھا روس نے کیو پر بلیسٹک میزائلوں اور کروز میزائلوں کی بارش کر دی روس نے 8 ٹی یو 95 نیوکلیئر بمبرز سے بھی حملے کیے کیو کے ایک شہر پر پانچ سے زیادہ جگہوں پر ٹی یو 95 سے بم گراۓ گۓ کئی رہائشی عمارتوں پر بھی ان میزائلوں کا ملبہ گرا ہے پچھلے دو ہفتوں میں روس نے کیو پر سب سے بھیانک حملے کیے ہیں -

روس کے اینٹی ٹینک گائیڈڈ حملے میں یوکرین کا بنکر بھی تباہ ہو گیا روس نے صرف کیو پر ہی نہیں بلکہ سومی سمیت یوکرین کے آٹھ شہروں کو آج نشانہ بنایا ہے گزشتہ رات پورے یوکرین میں جنگ کے سائرن بجتے رہے یوکرین کو اندازہ تھا کہ روس کسی بھی وقت بڑا حملہ کر سکتا ہے اور ایسا ہی ہوا صبح ہوتے ہی روس نے یوکرین کو میزائل حملوں سے دہلا دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+