آن لائن عمرہ ایپ کے خلاف مصر میں انتشار و تنازعہ
- 08, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ایک سو تیرہ ڈالر میں کیا جانے والا آن لائن عمرہ جس میں آپ کی جگہ کوئی اور شخص عمرہ کی مذہبی رسومات ادا کرے گا۔ مصر میں متعارف کروائے جانے والے اس عمرہ ایپ نے مصر کی عوام میں شدید غصے کی کیفیت پیدا کر دی۔
مصر کے مختلف علاقوں میں اس ایپ پر تنقید کی گئ کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد کوئی نیک نیتی نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف مذہب کو پیسے بٹورنے کا زریعہ بنانا ہے۔
اس نظریہ کی شدید نفی کرتے ہوئے مصری عوام نے فتویٰ ہاؤس اور الازہر مسجد سے رجوع کیا کہ وہ ایپ متعارف کروانے والے مبلغ امیر منیر کے خلاف فوری ایکشن لے۔ اس سلسے میں مشہور وکیل ہانی سامح نے مصری عوام کا موقف پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی فتوی سنٹر کو رپورٹ جمع کروائی اور کہا کہ مذہبی رسومات ہر مسلمان کے لیے ایک خاص احساس ہیں جیسے بذاتِ خود ہر مسلمان فرد کو ادا کرنی چاہیئے۔
تبصرے