پراسرارسونے کا انڈہ بحر الکاہل کی تہہ سے دریافت،سائنسدان حیران
- 08, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: بحر الکاہل کی تہہ سے ایک سونے کا انڈہ ملا ہے جس نےسائنسدانوں کو حیران کر کے رکھ دیا- دیکھنے میں یہ انڈہ کسی نامعلوم سمندری مخلوق کا لگتا ہے جس میں ایک سوراخ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اس انڈے سے کسی بچے کی پیدائش ہوئی ہے،یا ایک بحری اسفنج بھی ہو سکتا ہے۔ اس انڈے کو ایک مشینی ہاتھ کے ذریعے سمندر سے نکالا گیا اور لیبارٹری میں ٹیسٹ کےلیےبھیج دیا گیا ہے تاکہ اس انڈے کی حقیقت معلوم ہو سکے-
اس پراسرار انڈے کی دریافت خلیج الاسکا کی گہرائی میں سائنسی مشن کے دوران ہوئی تھی۔ اس مشن کا مقصد صرف سمندر میں موجود مخلوق کی خصوصیات کے بارے مں جاننا تھا- پندرہ ستمبر تک یہ مشن جاری رہے گا-سائنسدانوں کے مطابق، یہ انڈہ لگتا ہے جبکہ اس میں موجود سوراخ سے بھی یہی لگتا ہے، مگر دیکھنے میں یہ بالکل مختلف ہے۔اگر یہ واقعی انڈہ ہے تو یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ یہ کس کا انڈہ ہے، کیونکہ یہ کافی بڑا ہے۔
تبصرے