روس کا پاکستان میں توانائی کے ترقیاتی منصوبوں پر غوروفکر

توانائی مسائل

نیوزٹوڈے:  اسلام آباد: روس نے توانائی مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ نیکولے شولگینوف روس کے وزیر توانائی نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے تعمیری کام جلد شروع کرنا ہو گا۔ اور ورگنگ عملے کے قیام کو فوری طور تیز کرنا ہو گا۔

ایلچی شفقت علی خان کے ساتھ ورکنگ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر توانائی نے مزید کہا کہ روس نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔خان نے بھی روس کے اس تعاون کو سہرایااور روس سے تعلقات کو مثبت قرار دیا۔ اس میٹنگ میں غور کیا گیا کہ پاکستان کی صنعت کو گیس کے مسائل سے نجات کے لیے وسعت کرنا ہو گا۔اور شولگینوف نے بتایا کہ روس بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور منصوبے کے حوالے سے پاکستان سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+