جان بلنکن نے جنگ کے دوران یوکرین کے چوتھے دورے پر یوکرین کی 100 کروڑ ڈالر سے مدد کا کیا اعلان
- 09, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : یونائیٹد سٹیٹ آف امریکہ کے سیکرٹری جان بلنکن نے جنگ کے دوران چوتھی مرتبہ یوکرین کا دورہ کیا ہے یوکرین میں اینٹی بلنکن نے یوکرین کو بہت بڑی مدد کا اعلان کیاہے ایسا کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا جنگ کے دوران امریکہ کئی مرتبہ روس کی مدد کر چکا ہے جس میں خوراک ، ہتھیار اور ڈالر کی مدد شامل ہے بلنکن نے یوکرین کو 100 کروڑ ڈالر کی مدد کا اعلان کیا ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں ہتھیار بھی شامل ہوں گےلیکن روس کو امریکہ کے ان بیانات سے کچھ فرق نہیں پڑا ۔
روس نے اس وقت بھی یوکرین پر میزائل حملہ کیا جب اینٹنی بلنکن یوکرین میں موجود تھے سومی میں روسی فوج نے یوکرینی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا روس کی لبریشن فوج نے سومی میں راکٹ سے حملے کیے جس میں سومی کی بیس رہائشی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں سومی کے ساتھ ساتھ کیوری پر بھی روس نے کئی راکٹ برساۓ جس کے بعد 200 مربع میٹر کے علاقے میں سب کچھ تباہ ہو گیا ۔
تبصرے