شام کے میدان میں عرب لڑاکے اور آئی ایس آئی ایس آمنے سامنے
- 09, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : شام میں امریکہ اور عرب ممالک ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں ایک طرف عرب لڑاکے ہیں تو دوسری طرف امریکہ نے عرب لڑاکوں کے خلاف ایس ڈی ایف یعنی سیرین ڈیموکریٹک فورسزکے ساتھ آئی ایس آئی ایس کے لڑاکوں کو بھی میدان میں اتار دیا ایس ڈی ایف کے لڑاکے شام کی حکومت سے کئی سالوں سے جنگ لڑ رہے ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ حکومت مخالف گروپ بڑھتا جا رہا ہے عرب لڑاکے بھی پہلے ایس ڈی ایف میں ہی شامل تھے
لیکن اگست میں اس گروپ کے لیڈر کی گرفتاری کے بعد عرب لڑاکے ایس ڈی ایف سے نہ صرف علیحدہ ہو گۓ بلکہ ایس ڈی ایف کے خلاف لڑنے لگے امریکہ نے جب ایس ڈی ایف کو کئی مورچوں پر کمزور ہوتے دیکھا تو آئی ایس آئی ایس کو بھی جنگ کے میدان میں اتار دیا ترکش میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ ایس ڈی ایف اور آئی ایس آئی ایس دیراز زور کے علاقے سے عرب لڑا کوں پر بھاری پڑ رہے ہیں ایس ڈی ایف کے لڑاکے وہاں لگاتار بمباری کر رہے ہیں دیراززور کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے کئی لوگ اپنا گھر بار چھوڑ رہے ہیں امریکہ لگاتار ایس ڈی ایف کو مدد پہنچا رہا ہے دوسری طرف عرب لڑاکے جن کو شام کی بشر الاسد حکومت نے ہتھیاروں سے لیس کیا ہوا ہے امریکہ کا مقصد شام میں روس اور ایران کی حامی بشر الاسد حکومت کو ختم کرنا ہے تاکہ امریکہ شام کے تیل کے ذخائر پر قابض ہو سکے
تبصرے