بھارت میں رجب طیب اردگان کے ساتھ موجود عملے کے ساتھ دہلی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی نے کیا نارو ا سلوک

    ہندوستان کے شہر دہلی میں جی 20 اجلاس میں شرکت کیلیے دنیا بھر کے کئی ممالک کے رہنما پہنچ چکے ہیں بھارت کے وزیر اعطم نریندر مودی اس سال جی 20 اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں مختلف ملکوں کے رہنماؤں کی آمد پر مودی اور ان کے دیگر وزراء خوش آمدید کہنے کیلیےدہلی میں موجود ہیں اسی دوران جب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان بھارت پہنچے تو ان کے ساتھ موجود دیگر افراد کو بھارت کی سیکیورٹی ٹیم نے راستے میں ہی روک لیا جس سے ماحول میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی

کیونکہ رجب طیب اردگان تو آگے بڑھ گۓ لیکن ان کے ساتھ موجود عملے کے پاس جو ضروری سامان تھا بھارتی گارڈز نے اسے ٹٹولنا شروع کر دیا ترکی کے عملے نے یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی کہ ان بیگز میں ان کے صدر کا ضروری سامان ہے لیکن پھر بھی انہیں ایک طرف کر کے سامان کی چیکنگ کی گئی اور صدر طیب اردگان کے ساتھ ان کے ترجمان کو آگے جانے کی اجازت دی گئی تھوڑا آگے جا کر ان کے ترجمان کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+