مراکش کی سر زمین کو 7 پوائنٹ کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا

    نیوز ٹوڈے : مراکش کی سرزمین کو 7 پوائنٹ کے زلزلے نے دہلا کر رکھ دیا 1960 کے بعد مراکش میں آنے والایہ سب سے خطرناک زلزلہ تھا جس نے مراکش کی کئی بڑی بڑی اور قدیم عمارتوں کو ملیا میٹ کر دیا ہزاروں کی تعداد میں لوگ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گۓ کئی عمارتیں اور گھر مٹی کا ڈھیر بن گۓ زلزلے میں کئی مسجدیں بھی مسمار ہو گئیں تقریبا 5 سے 6 ہزار افراد زخمی ہو گۓ مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ لگاتار ملبے کے نیچے سے زخمی اور لاشیں نکالی جا رہی ہیں ۔

    ترکی کی طرح مراکش میں بھی زلزلے کے وقت کہرام مچا ہوا تھا موت کو اتنے قریب سے دیکھ کر لوگ چیخ و پکا رکر رہے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ جان بچانے کیلیے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں بڑی بڑی عمارتیں آنکھوں کے سامنے زمین بوس ہو رہی ہیں زلزلے کے بعد لوگ اتنے خوفزدہ ہو گۓ ہیں کہ جن لوگوں کے گھر زلزلے میں تباہ ہو چکے ہیں وہ تو کھلی سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں لیکن جن کے گھر بچے ہوۓ ہیں وہ بھی ڈر اور خوف کے مارے گھروں کو نہیں جا رہے اور باہر کھلے آسمان کے نیچے رہ رہے ہیں مراکش کی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اس حادثے کے بعد الجیریا جیسے ملک نے بھی اپنی دشمنی بھلا کر مراکش کی پوری پوری مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس افسوس ناک گھڑی میں پوری دنیا مراکش کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+