نریندر مودی جی 20 اجلاس کی میزبانی کی آڑ میں حاصل ہونے والے مقاصد میں ناکام ہوتے نظر آنے لگے
- 11, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : بھارت میں منعقدہ جی 20 کے اجلاس میں روس اور چین کے صدر شامل نہیں ہوۓ جس پر امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین کے صدر کو جی 20 کے اجلاس میں نہ آنے کی کوئی معقول وجہ بتانی ہو گی بائیڈن نے جی 20 میٹنگ کے دوران یہ اعلان بھی کیا ہے کہ 2026 میں ہونے والے جی 20 اجلاس کی میزبانی امریکہ کرے گا روس اور چین کی غیر حاضری سے امریکہ اور بھارت بہت خوش دکھائی دے رہے تھے کیونکہ چین امریکہ اور بھارت دونوں کا دشمن ہے اور بھارت اس میٹینگ میں آنے والے مہمانوں سے کئی فائدے اٹھانا چاہتا تھا لیکن اسے یہ بھی معلوم تھا کہ اگر چین کے صدر اس اجلاس میں شامل ہوتے تو وہ کئی معاملات پر بھارت کی مخالفت بھی کرتے ۔
اسی طرح روس امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے اور بائیڈن کسی صورت برداشت نہیں کرتے کہ وہ اور پیوٹن ایک ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھیں اسلیے امریکہ اور بھارت کو روس اور چین کی غیر حاضری سے اپنے مقاصد حل ہوتے نظر آ رہے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ امریکہ نے جیسے ہی 2026 کے جی 20 اجلاس کی میزبانی کا اعلان کیا تو چین نے اس کی مخالفت کر دی روس نے بھی چین کے امریکہ مخالف بیانات کی حمایت کی ہے چین نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے متعلق بیان دیا ہے کہ جی 20 کا استعمال مودی صرف اپنے فائدے کیلیے کر رہے ہیں جی 20 اجلاس کی مخالفت میں یوکرین کے صدر زیلینسکی نے بھی بیان دیا ہے کہ اس میٹنگ میں جنگ سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی نہ بھارت نے خود اس مسئلے کو اٹھایا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کو اس مسئلے پر بات کرنے دی اسلیے ہم اس اجلاس کی کسی صورت حمایت یا تعریف نہیں کر سکتے میٹنگ کے دوران ہی اتنے ملکوں کی مخالفت سے اندازہ ہوتا ہے مودی کو لینے کے دینے پڑ گۓ
تبصرے