آرمینیا اور آذر بائیجان نے اپنے ہتھیار اور فوج کی بھاری تعداد بارڈر پر تعینات کر دی

آرمینیا پر حملہ

نیوز ٹوڈے: آرمینیا اور آذر بائیجان نے اپنے خطرناک ہتھیار اور بھاری تعداد میں فوج بارڈر پر تعینات کر دی ہے دونوں ملکوں میں حالات جنگ کے دہانے تک پہنچ چکے ہیں چونکہ آرمینیا کا بارڈر ایران سے لگتا ہےاسلیے ایران نے آزربائیجان کو واضح دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے آرمینیا پر حملہ کیا تو ایران آرمینیا کا ساتھ دے گا دوسری طرف آذربائیجان کا ساتھ دیتے ہوۓ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے آرمینیا کا ساتھ دیتے ہوۓ آذربائیجان کے خلاف کوئی کاروائی کی تو ترکی کی فوج جوابی کاروائی ک-رنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی-

ایران آرمینیا کے ساتھ جنگ میں اسلیے کود رہا ہے کیونکہ ایران تمام یورپ کے ساتھ جو لین دین اور تجارت کرتا ہے وہ آرمینیا کے راستے ہی کرتا ہےیعنی ایران کی بہت بڑی تجارت کا انحصار آرمینیا پر ہے آذربائیجان آرمینیا کے اہم علاقے زنگ زر کاریڈور پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اگر آذربائیجان نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا تو یہ ایران کے سامان کو یورپ تک پہنچانے والے راستے کا مرکزی دروازہ ہو گا اسلیے ایران ایسا کبھی نہیں چاہتا کہ آذر بائیجان کی فوج اس علاقے کی طرف بڑھے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+