موساد نے ایران کے اسرائیل پر کیے گۓ 27 حملے ناکام بناۓ موساد ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا کا بیان

ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا

نیوز ٹوڈے: اسرائیل کی سب سے بڑی اور اہم جماعت موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا نے انسٹیٹیوٹ فار کاؤنٹر ٹیرورزم پالیسی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جو انکشاف کیا ہے اس نے اسرائیل کے رونگٹے کھڑے کر دیے ہیں ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ موساد نے حال ہی میں انٹرنیشنل انٹیلیجنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر ملک میں اسرائیلیوں پر ہوۓ 27 حملوں کو ناکام بنایا ہے برنیا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ان تمام حملوں کا ذمہ دار ایران ہے برنیا نے یہ بھی کہا ہے کہ کہ ایران اپنے طاقتور ہتھیار اور کم اور لمبی دوری پر مار کرنے والی کئی میزائلیں بھی روس کو دے رہا ہے-

اور ان کے بدلے وہ روس سے ایسے ایڈوانس ہتھیار لے گا جو اس کے ہتھیار خانوں میں ابھی موجود نہیں ہیں اسرائیل کیلیے پریشان کن خبر یہ ہے کہ ایران روس سے لیے گۓ ان ہتھیاروں کا استعمال اسرائیل کے خلاف ہی کرے گا اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ جاۓ گا کیونکہ اسرائیل چاروں اطراف سے دشمنوں میں گھرا ہوا ہے اور اس کا سب سے بڑا دشمن ایران ہےجو اپنی طاقت روز بروز بڑھا رہا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+