پریگوزن زندہ ہے اور اس وقت مارویٹا برج پر چھپا ہوا ہے ماسکو کے جاسوسوں کا دعوٰی

ماسکو کے جاسوس

نیوز ٹوڈے: تیس اگست کو روس کے خلاف بغاوت کرنے والے روس کی نجی فوج ویگنر کے چیف یوگینی پریگوزن کی ماسکو کے قریب موت واقع ہو گئی تھی یوگینی پریگوزن کا طیارہ ماسکو کے قریب تباہ ہو گیا تھا جس میں ویگنر فوج کے دیگر افسران بھی سوار تھے اس حادثے میں سب کی موت کی خبر سامنے آئی تھی روس کے فوجی ماہرین نے پریگوزن کی موت کی تصدیق بھی کر دی تھی لیکن اتنے روز گزرنے کے بعد اب پریگوزن کی موت پر کئی سوال اٹھنے لگے ہیں یہ دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے کہ کہ یوگینی پریگوزن طیارے میں موجود ہی نہیں تھے اور نہ ہی ان کی موت واقع ہوئی ہے-

بلکہ پریگوزن منظر سے غائب ہو گیا ہے اور پریگوزن در حقیقت زندہ ہے اب یہ دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے کہ طیارے کے ملبے سے پریگوزن کی لاش نہیں ملی تھی بلکہ اس وقت صرف آثار اور دعووں سے ہی پریگوزن کی موت کی خبر کو سچ مان لیا گیا تھا ماسکو کے جاسوسوں نے اب یہ دعوٰی کیا ہے کہ پریگوزن کو پہلے ہی اس طیارے کے تباہ ہونے کی خبر تھی اسلیے وہ اس طیارے میں سوار ہی نہیں ہوا بلکہ روپوش ہوگیا اور وہ ابھی مارویٹا برج پر چھپا ہوا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+