چندریان 3 مشن کی کامیابی کے بعد ، اب سمندر کی گہرائی کی کھوج کرنے کی تیاری شروع

سمندر کی گہرائی

نیوزٹوڈے: چندریان 3 مشن کا سفر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اب سائنسدان سمندر کی گہرائی کی کھوج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک آبدوز تیار کی جا رہی ہے جس کی مدد سے سمندری ماحول کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گیا اور اس میں موجود دھاتوں جیسے کوبالٹ، نکل اور مینگنیز کو بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پراجیکٹ سمندریان کے مطابق 3 افراد کو پانی کے نیچے 6 ہزار میٹر گہرائی میں بھیجا جائے گا- جیسے جون 2023 میں ٹائی ٹینک کو بھیجاگیا تھا لیکن بدقسمتی سے یہ تجربہ ناکام رہا اس دفعہ اس آبدوMatsya 6000 کے ڈیزائن کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔تاکہ دوبارہ ایسا کوئی حادثہ پیش نہ آئے-بھارتی وزارت ارتھ سائنسز کے سیکرٹری ایم روی چندرن نے بتایا کہ سمندریان مشن پر کام جاری ہے اور اس کی آزمائش 2024 کی اولین سہ ماہی کے دوران سمندر کی 500 میٹر گہرائی میں کی جائے گی۔

آبدوز کی بناوٹ

اس آبدوز کو Matsya 6000 کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تیاری تقریبا 2 سال سے جاری ہے۔ 2024 کے شروع میں چنائی کے ساحل کے قریب خلیج بنگال میں اس کی اولین آزمائش کی جائے گی- 2.1 قطر کی گول آبدوز میں 3 افراد سفر کر سکتے ہیں۔ اس آبدوز کو 80 ملی میٹر موٹی ٹائیٹینیم کی چادر سے محفوظ کیا گیا ہے تاکہ وہ سمندر میں تمام چیلنجوں کا سامنا کر سکے- یہ آبدوز 6 ہزار میٹر گہرائی میں سمندر کی سطح سے 600 گنا زیادہ دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس کے علاوہ اس آبدوز میں ایک وقت میں 12 سے 16 گھنٹے سفر کرنے کی صلاحیت موجود ہو گی جبکہ اس میں 96 گھنٹے کے لیے آکسیجن کی سپلائی موجود ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+