مصر میں حکومت کا اسکولوں میں نقاب کرنے پر پابندی کا حکم جاری
- 12, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: حکومت کی نقاب کرنے پر پابندی عائد۔ مصر میں اسکول جانے والی نقاب پوش طالبات اور ٹیچرز کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سال 2024 کے ستمبر میں نئے تعلیمی سال کے شروع ہوتے ہی اس قانون کو صرف تعلیمی اداروں پر لاگو کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ اس قانون کے مطابق سبھی طالبات اور اساتذہ کو اپنے بالوں کو ڈھانپنے کی مرضی حاصل ہو گی۔ لیکن نقاب نہ کرنا لازم ہوگا۔ مزید کہا کہ حجاب کرنا ہر طالب علم کا ذاتی فیصلہ ہوگا اور کسی طرح کا دبا ؤنہیں ڈالا جائے گا۔ اور بچیوں کی مرضی کو یقینی بنایا جاَئے گا۔ اس حوالے سے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سرپرست سے انکوائری کے ذمہ ہوگے۔
مصر میں زیادہ خواتین کی تعداد میں سکارف پہنے والی لڑکیوں کی ہے۔ جبکہ بہت کم خواتین ہیں جو نقاب پہنے کی قدیم روایت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حجاب یا نقاب پر مسلسل لگنے والی پابندیاں اسلاموفوبیا کے نظریہ کی عکاسی کرتی ہے۔ اسلاموفوبیا کی روک تھام کے حوالے سے جلد مسلم ممالک کو اہم قدم اٹھانا ہو گا کیونکہ اس کی نفی میں ہی مسلم کمیونٹی کی بقا ہے۔
تبصرے