ایران اسرائیل پر حملوں کیلیے لبنان میں رن وے بنا رہا ہے اسرائیلی وزیر دفاع
- 13, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : آج سے ایک روز قبل موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا نے یہ دعوٰی کیا تھا کہ روس ایران کوایس 400 میزائل ڈیفینس سسٹم اور دوسرے کئی خطرناک ہتھیار دینے جا رہا ہے تاکہ وہ اسرائیل کے میزائل حملوں کو ناکام بنا سکے اور اسرائیل سے مقابلے کی اس کی طاقت بھی بڑھ جاۓ اس رپورٹ کے سامنے آتے ہی ایران پر اسرائیل نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ ایران اسرائیل کے پڑوسی ملک لبنان میں ایئر پورٹ بنا رہا ہے جہاں سے وہ آسانی سے اسرائیل پر حملے کر سکے گا لبنان میں موجود حزب اللٰہ کے لڑاکے پہلے بھی کئی مرتبہ اسرائیل پر حملے کر چکے ہیں ۔
لبنان میں حزب اللٰہ کو ایران کی مکمل مدد اور حمایت حاصل ہے اور اگر ایران کے لڑاکا طیارے اور جنگی جہاز بھی لبنان پہنچ گۓ تو حزب اللٰہ کی طاقت مزید بڑھ جاۓ گی اور اسرائیل کی لیے خطرہ بھی مزید بڑھ جاۓ گا اسرائیل کے وزیر دفاع نے دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل کی شمالی سرحد سے 20 کلو میٹر دور لبنان میں ایک رن وے بنانے کی تیاری ہو رہی ہے یہاں ایران اور حزب اللٰہ کے جھنڈے بھی دکھائی دے رہے ہیں اسرائیل نے باقاعدہ ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں اس رن وے کی تعمیر ہوتی دکھائی دے رہی ہے اسرائیل کو یہی ڈر ہے کہ اگر یہ رن وے بن گیا تو حزب اللٰہ اور ایران مل کر اسرائیل کو بآسانی نشانہ بنا سکیں گے ۔
تبصرے