افریقی ملک لیبیا میں مچائی تباہی سمندری طوفان ڈینیئل نے
- 13, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: افریقی ملک لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیئل نے خوب تباہی مچا دی ہے خوفناک طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے لیبیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے اور اس خدائی آفت میں لاپتہ ہونے والوں کی تعداد بھی 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اس خوفناک طوفان سے لیبیا کا مشرقی ساحلی علاقہ درنہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے درنہ میں سمندر کے کناروں پر واقع درجنوں عمارتیں سمندر میں بہہ گئی ہیں ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوۓ ہیں سینکڑوں لوگوں کی لاشیں سمندر میں تیر رہی ہیں ۔
درنہ سٹی کونسل کے افسران نے پوری دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے شدید بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے سے دو ڈیم ٹوٹ گۓ ہیں جس سے سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی ہے درنہ کے ہسپتال اور مردہ خانے لاشوں سے بھرے پڑے ہیں کئی لاشیں سڑکوں پر بھی پڑی ہوئی ہیں لیبیا کے تمام ساحلی علاقے تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ساحلی علاقوں سے تمام زمینی رابطے منقطع ہو چکے ہیں اس مشکل گھڑی میں سب سے پہلے ترکیہ نے لیبیا کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور کئی ریسکیو ٹیمیں لیبیا کے تباہ حال لوگوں کی مدد کیلیے روانہ کر دی ہیں ۔
تبصرے