روس کے ڈرونز نے کیا نیٹو ملکوں کا رخ
- 14, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : روس کے ڈرونز جو اب تک یوکرین میں قہر برپا کر رہے تھے اب ان کا دائرہ نیٹو تک بڑھ چکا ہے یوکرین کے پڑوسی اور نیٹو میں شامل ملک رومانیہ میں بھی روس کے ڈرونز پہنچ چکے ہیں رومانیہ کی سرحد جو بحیرہ اسود کے مغربی کناروں کی طرف ہے وہ یوکرین سے ملتی ہے اس بارڈر پر چند روز قبل ایک ڈرون گرایا گیا تھا رومانیہ نے اب یہ تسلیم کر لیا ہے کہ چند دن قبل اس کے ملک میں جو ڈرون گرا تھا اس کے ملبے کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ وہ ڈرون روس کا تھا اس خبر کے سامنے آتے ہی رومانیہ میں خوف پھیلنے لگا اور صرف رومانیہ میں ہی نہیں بلکہ نیٹو کے باقی ملک بھی سر جوڑنے لگے ہیں ۔
کیونکہ رومانیہ میں ڈرون حملے کا مطلب ہے کہ روس کے ڈرونز اب نیٹو تک پہنچنے لگے ہیں جب رومانیہ کی سرحد پر روس کا ڈرون گرا تھا اسی وقت یوکرین نے دعوٰی کیا تھا کہ روس نے جان بوجھ کر رومانیہ کو نشانہ بنایا ہے ایک طرف تو روس نے یوکرین سے گزر کر رومانیہ کو نشانہ بنایا ہے تو دوسری طرف بیلا روس کے راستے بھی نیٹو ملک پولینڈ روس کے نشانے پر ہے ویگنر لڑاکے کثیر تعداد میں پولینڈ میں موجود ہیں اور ایک دفعہ ویگنر لڑاکے پولینڈ کی سرحد عبور کر چکے ہیں دوبارہ کسی بھی وقت پولینڈ سے جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے ۔
تبصرے