امریکہ کا فلسطین کے بارے میں بیان نیتن یاہو کے منہ پر طمانچہ ہے
- 15, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پچھلے چند روز سے بار بار یہ راگ الاپ رہے تھے کہ اسرائیل اورسعودی عرب کی نارملائیزیشن ہونے والی ہے اس نارملائیزیشن میں سعودی عرب فلسطین کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا سعودی عرب کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا لیکن اب سعودی عرب اور امریکہ نے اسرائیل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے نارملائیزیشن تو کر رہا ہے لیکن سعودی عرب کیلیے فلسطین کا معاملہ بہت اہمیت رکھتا ہے لہٰزا اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے کسی بھی سمجھوتے میں فلسطین کو ناراض نہیں کیا جا سکتا-
اسرائیل کیلیے امریکہ کا یہ بیان نیتن یاہو کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ ہے سعودی عرب اور امریکہ کے ان بیانات پر اسرائیل اس قدر بوکھلا گیا ہے کہ اسرائیل کی اجازت سے امریکہ نے فلسطین اتھارٹی کو جو ہتھیار دیے تھے اسرائیل اپنی بات سے ہی مکر گیا ہے اور صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو کوئی اجازت نہیں دی اسلیے اگر فلسطین نے ان ہتھیاروں کا استعمال کسی ملک کے خلاف کیا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل نہیں بلکہ امریکہ ہو گا اسرائیل کی اس ہٹ دھرمی پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان حالات مزید بگڑ رہے ہیں-
تبصرے