لیبیا میں آنے والے سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کی ذمہ دار لیبیا حکومت ہے
- 15, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: لیبیا میں آنے والے سمندری طوفان ڈینیئل نے کئی شہروں کو قبرستان بنا دیا ہے طوفان کے ساتھ تیز بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی جس سے درخت، پودے، گھر گاڑیاں ،بازار سب کچھ بہہ گیا ہے دریا کے کنارے بسے درنہ شہر کا نقشہ ہی بگڑ چکا ہے پہاڑوں سے گھرے اس شہر سے ایک ندی گزرتی ہے پہاڑ اور یہ ندی اس شہر کے محافظ سمجھے جاتے تھے جو اس شہر کو طوفان اور سیلاب سے بچاتے تھے لیکن اس مرتبہ یہی حفاظتی ندی اس شہر کی تباہی کا سبب بن گئی ندی ٹوٹنے سے شہر پر قیامت آ گئی-
درنہ میں جو لوگ زندہ بچ گۓ ان کا کہنا ہے کہ دو پہاڑوں کے درمیان ندی پر جو بند باندھا گیا تھا جب وہ بند ٹوٹا تو زبر دست دھماکے کی آواز آئی اور اس کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی تھا پھر پانی کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا بھیانک طوفان آج تک نہیں دیکھا اس وقت اس سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تقریبًا 20 ہزار ہو چکی ہے لیبیا میں اس تباہی کا ذمہ دار لیبیا کی حکومت ہے پچھلے دس سالوں سے لیبیا کی حکومت اور فوج میں اقتدار کی جنگ چھڑی ہوئی ہے لیبیا حکومت اقتدار کے نشے میں عوام کو پس پشت دالے ہوۓ ہے یہی وجہ ہے کہ اتنے بڑے طوفان کے آنے سے پہلے درنہ کے لوگوں کو نہ تو خبردار کیا گیا اور نہ ہی انہیں کوئی حفاظتی اقدام کرنے کا کہا گیا تھا-
تبصرے