ولکو ڈیپارٹمنٹل سٹو ر کی بندش برطانوی معیشت کیلیے ایک بہٹ بڑا جھٹکا

ڈیپارٹمنٹل سٹور

نیوز ٹوڈے: ادارہ شماریات کے مطابق برطانیہ میں اس وقت بے روز گاری ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے اور اس میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے برطانیہ کے ایک بہت بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور ولکولمیٹڈ نے ملک بھر میں اپنے 400 سٹورز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ولکو برطانیہ کا ایک بہت بڑا ادارہ ہے جس کے سٹورز میں گھریلو ساز وسامان دستیاب ہوتا ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ گھریلو سازو سامان کا برطانیہ کا سب سے بڑا ادارہ ولکو ہی ہے لیکن آئندہ ماہ اس ادارے کے سٹورز بند ہو جانے سے تقریبا ساڑھے بارہ ہزار افراد بے روزگار ہو جائیں گے-

ایک تو بے روزگاری بڑھ جاۓ گی دوسرا ملک بھر میں ضروری اشیاء کی کمی کے باعث اشیاۓ خوردونوش کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اس کے علاوہ برطانیہ کے ایک بڑے بینک برکلینر پی ایل سی نے بھی اپنی 400 ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے برطانیہ کا یہ بینک پچھلے سولہ ماہ میں ملک بھر میں اپنی 100 سے زیادہ شاخیں بند کر چکا ہے برطانیہ کی معیشت کو بڑے اداروں کے سٹورز اور بڑے بینکوں کی شاخیں بند ہونے سے بڑا دھچکا لگے گا اور ملک بھر میں بے روزگاری اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+