روس نےغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث امریکا کے 2 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم دے دیا۔

امریکی سفارت کار

نیوزٹوڈے: روس میں رہنے والے دو امریکی سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا ہے- وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں-وزارت نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ روس میں امریکی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری جیفری سلن اور دوسرے سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین نے روسی شہر ولادی ووسٹوک میں امریکی قونصل خانے کے ایک پچھلے ملازم سے رابطہ رکھا ہوا تھا جس کو اس سال کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس ملازم پر امریکی سفارت کاروں کے لیے معلومات جمع کرنے کا الزام تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو 2 امریکی سفارت کاروں کو’شخصی طور پر نان گراٹا‘ قرار دیتے ہوئے انہیں 7 دنوں میں ملک چھوڑکر جانے کا حکم سنا دیا ہے۔ روس کا امریکی سفارتکاروں کو نکالنے پر امریکی ادارہ خارجہ ردعمل سامنے آ گیا، جس کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ روس نے یہ فیصلہ میرٹ کے بغیر لیا ہے جس کا امریکہ منہ توڑ جواب دے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+