پاکستانی سفیر سید محمد فواد شیر کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسلامی تنظم او آئی سی کے سربراہ

نیوزٹوڈے: پاکستانی قونصل کی معلومات کے مطابق پاکستانی ایلچی اور اسلامی تنظم او آئی سی کے سربراہ حسین ابراہیم طہٰ کی ملاقات جدہ میں ہوئی۔ جس میں تمام اسلامی ممالک کو درپیش اسلاموفوبیا کے مسئلے پر غوروفکر کیا گیا۔یہ ملاقات 21 ستمبر کو ہونے والے او آئی سی کے سالانہ اجلاس کے لیے بہت اہمیت کا مقام رکھتی ہے۔ اس سالانہ اجلاس کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے 78ویں جلسہ پر منعقد کیا جائے گا۔

اسلامی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں تمام رکنِ ممالک کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے۔ اسلامی تنظیم آو آئی سی اقوامِ متحدہ کے بعد دینا کی دوسری بڑی تنظیم ہے۔ پاکستانی قونصل نے مزید ان موضوعات کے بارے میں بتایا جو اقوامِ متحدہ کے سامنے رکھے جائے گے۔ وہ اہم موضوعات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان، قرآن پاک کی بے حرمتی، اسلاموفوبیا اور اسلامی ریاستوں کے مجموعی مسائل شامل ہے۔ گزشتہ سال پاکستان میں او آئی سی کے سالانہ اگلاس میں 140 قراردادیں منظور ہوئی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+